Posts

Showing posts from 2020

سترویں پارے کا حنفی امام سجدہ نہ کرے تو شافعی نماز کے بعد اس کو ادا کر سکتا ہے؟

سوال نمبر:143)* سترویں پارے کا حنفی امام سجدہ نہ کرے تو شافعی نماز کے بعد اس کو ادا کر سکتا ہے؟ *( 📜 الجواب وباللہ التوفیق:)* اگر کوئی حنفی امام سترویں پارے کا سجدہ نہ کرے تو شافعی مقتدی کے لیے نماز کے بعد اس کو ادا کرنا سنت ہے، جبکہ فصل کم ہو اگر فاصلہ طویل ہو تو پھر اس کی قضا نہیں کرے گا.لہذاجس رکعت میں یہ آیت سجدہ پڑھی جائے ان دورکعت کے سلام کے بعدسجدہ تلاوت کرلے۔ *نوٹ* مذکورہ صورت میں شوافع حضرات کاسجدہ تلاوت کسی مسجدمیں نظم صلاۃ میں انتشار کاباعث ہوتوسجدہ تلاوت ترک کیاجائے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: الثانية) يَنْبَغِي أَنْ يَسْجُدَ عَقِبَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ أَوْ اسْتِمَاعِهَا فَإِنْ أَخَّرَ وَقَصُرَ الْفَصْلُ سَجَدَ وَإِنْ طَالَ فَاتَتْ وَهَلْ تُقْضَى فِيهِ قَوْلَانِ حَكَاهُمَا صَاحِبُ التَّقْرِيبِ وَتَابَعُوهُ عَلَيْهِمَا (أَظْهَرُهُمَا) وَبِهِ قَطَعَ الشَّيْخُ أَبُو حَامِدٍ وَالْبَنْدَنِيجِيّ وَالصَّيْدَلَانِيّ وَآخَرُونَ لَا تُقْضَى لِأَنَّهَا تُفْعَلُ لِعَارِضٍ فَأَشْبَهَتْ صَلَاةَ الْكُسُوف(ِ١) علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (فَإِنْ سَج...

اگر کسی شخص کی نمازیں قضاء ہوں اور وہ فی الحال نہیں پڑھ سکتا ہے کیا دوسرا شخص اس کی طرف سے پڑھ سکتا ہے؟

سوال نمبر:142)* سوال : اگر کسی شخص کی نمازیں قضاء ہوں اور وہ فی الحال نہیں پڑھ سکتا ہے کیا دوسرا شخص اس کی طرف سے پڑھ سکتا ہے؟ *جواب* اگر کسی شخص کی نمازیں قضاء ہوں اور وہ فی الحال نہیں پڑھ سکتا ہے تو کوئی دوسرا شخص اس کی طرف سے نماز نہیں پڑھ سکتا ہے، اسلئے کہ کسی شخص کو کسی ایسے کام میں نائب بنانا درست ہے جس کام میں نیابت درست ہو۔اورطواف کی دورکعت کے علاوہ کسی بھی نمازمیں میں نیابت درست نہیں ہے۔ لہذاہرآدمی اپنی نمازاداکرے۔کسی کونائب نہ بنائے۔ وَذَهَبَ جُمْهُورُ الْفُقَهَاءِ وَسَائِرُ الْعُلَمَاءِ إِلَى أَنَّ النِّيَابَةَ فِي الصَّلَاةِ لَا تَصِحُّ بِحَالٍ مع قدرة ولا عجز؛ لقول الْعُلَمَاءِ إِلَى أَنَّ النِّيَابَةَ فِي الصَّلَاةِ لَا تَصِحُّ بِحَالٍ مَعَ قُدْرَةٍ وَلَا عَجْزٍ١   - أن يكون الموكِّل فيه قابلاً للنيابة، فلا يصحّ التوكيل فيما لا يقبل النيابة، ولذا لا تصح الوكالة في العبادات البدنية المحضة كالصلاة والصوم، لأن حكمة تشريعها الابتلاء والاختبار بمجاهدة النفس، وذلك لا يحصل بفعل غير المكلف بها.٢ وأما الصلاة: فلا تصح النيابة فيها إلا في ركعتي الطواف عل...

اگر کوئی شخص ایک رکعت تراویح پڑھ کر سلام پھیر دے تو تراویح کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:141)* سوال: اگر کوئی شخص ایک رکعت تراویح پڑھ کر سلام پھیر دے تو تراویح کا کیا حکم ہے؟ *جواب* حضرت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی اور دو رکعت کے بعد سلام پھیر دیاجبکہ   وہ ظہر یا عصر کی   نماز تہی تو ہم میں سے ایک صحابی جن کا لقب ذو الیدین تھا   انہوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرمایا کہ نماز میں قصر کیوں کیا گیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے دریافت کیا کہ کیا معاملہ ایسا ہی ہے جیسا ہے ذوالیدین   نے کہا ہاں؟ صحابہ نے نے فرمایا جی ہاں تو حضور   دوبارہ مصلی   پر کہڑے   ہوئے   اور باقی نماز مکمل کی اور سجدہ سہو کیا(1).اس حدیث سے استدلال کرتے   ہوئے فقہاء نے لکھا ہے ہے کہ اگر کوئی شخص بھول دورکعتی نمازمیں ایک رکعت پریاچاررکعتی نمازمیں دورکعت یاتین رکعت پرسلام پھیرے اورسلام کے بعدزیادہ فاضلہ نہ ہو ا اورنماز کی مصلحت کے علاوہ کوئی اور بات نہ کی ہو   تو ایسی صورت میں پہلی نماز پر بنا کرتے ہوئے باقی نماز مکمل کرنے کی اجازت ہے   اس ...

مرحومین کی طرف سے روزہ کا فدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال نمبر:140)* سوال : مرحومین کی طرف سے روزہ کا فدیہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ *جواب* اگر کسی شخص کا رمضان کا روزہ چھوٹ جائے اور وہ شخص قضاء کے امکان سے قبل ہی مر جائے تو وہ نہ فدیہ دے گا نا اس کی قضاء کرے گا، اور وہ گنہگار بھی نہ ہوگا،   اس کے برعکس اگر کوئی شخص قضاء کے امکان کے بعد بھی قضاء نہ کرے اور مرجائے تواس کےولی (باب ۔بیٹا ۔رشتہ دار وغیرہ ) میت کی طرف سے بقیہ روذہ روزے رکھے۔یا روزے کے بجائے   اس کے ترکہ میں سے ہر روزہ کے بدلہ ایک مد (٦٠٠ گرام) اناج نکالے۔ (مَنْ فَاتَهُ) مِنْ الْأَحْرَارِ (شَيْءٌ مِنْ) صَوْمِ (رَمَضَانَ فَمَاتَ قَبْلَ إمْكَانِ الْقَضَاءِ) بِأَنْ اسْتَمَرَّ مَرَضُهُ أَوْ سَفَرُهُ الْمُبَاحُ إلَى مَوْتِهِ (فَلَا تَدَارُكَ لَهُ) أَيْ الْفَائِتِ بِالْفِدْيَةِ وَلَا بِالْقَضَاءِ لِعَدَمِ تَقْصِيرِهِ (وَلَا إثْمَ) بِهِ لِأَنَّهُ..... أَمَّا غَيْرُ الْمَعْذُورِ وَهُوَ الْمُتَعَدِّي بِالْفِطْرِ فَإِنَّهُ يَأْثَمُ وَيَتَدَارَكُ عَنْهُ بِالْفِدْيَةِ .......... وَإِنْ مَاتَ بَعْدَ التَّمَكُّنِ) مِنْ الْقَضَاءِ وَلَمْ يَقْضِ (لَمْ يَصُمْ عَنْهُ وَلِ...

اگر عشاء کی نماز چھوٹ جائے تو کیا تراویح کی نماز میں عشاء کی نیت سے کھڑے ہوسکتے ہیں؟

  سوال نمبر:139)* سوال : اگر عشاء کی نماز چھوٹ جائے تو کیا تراویح کی نماز میں عشاء کی نیت سے کھڑے ہوسکتے ہیں؟ *جواب* اگرکسی کی عشاء کی جماعت فوت ہوجایے توافضل یہ ہے کہ وہ الگ سے پڑھ لے اور تراویح میں شامل ہوجایے لیکن اگر   کوئی شخص تراویح کی نماز میں تراویح کے امام کی اقتدا میں عشاء   کی نماز پڑھے تو اس کے لیے ایسا کرنا جائز ہے، اور جب دو رکعت کے بعد امام سلام پھیرے تو وہ شخص بقیہ دو رکعت کے لیے کھڑا ہوگا، اولی یہ ہے کہ باقی دورکعت منفرد ہی ادا کرے لیکن اگروہ باقی دورکعت بھی تراویح   کے امام کے ساتھ اداکرناچاہے توامام کی سلام کے بعد کھڑا ہوکر انتظار کرے   اورجب امام تراویح کی دورکعت شروع کرے   تو دل میں اقتداء کی نیت کرکے باقی دورکعت امام کے ساتھ مکمل کرلے۔البتہ تراویح کی یہ چاررکعت بعدمیں اداکرلے۔ وَتَصِحُّ صَلَاةُ الْعِشَاءِ خَلْفَ مَنْ يُصَلِّي التَّرَاوِيحَ كَمَا لَوْ اقْتَدَى فِي الظُّهْرِ بِالصُّبْحِ. فَإِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ قَامَ إلَى بَاقِي صَلَاتِهِ وَالْأَوْلَى أَنْ يُتِمَّهَا مُنْفَرِدًا، فَإِنْ اقْتَدَى بِهِ ثَانِيًا فِي رَكْع...

برائے فروخت فلیٹس پر زکات

سوال نمبر:138)* سوال بعض بلڈر حضرات بڑی بڑی عمارتیں بناکر اس کے فلیٹ فروخت کرتے ہیں   یا کبھی کرایہ پر دیتے ہیں تواس طرح کی عمارتوں کی زکات نکالنا واجب ہے ؟ *جواب* جو عمارتیں براے فروخت ہوتی ہیں جیسا کہ دور حاضر میں فلیٹ فروخت کئے جاتے ہیں ایسی عمارتوں کی قیمت نصاب کے بقدر ہو اور ایک سال گذر جائے تو مالک پر زکات واجب ہوگی بشرط یہ کہ عمارت کی تعمیر براے فروخت مکمل ہوچکی ہو . لیکن وہ عمارتیں جن سے کرایہ کے طور پر آمدنی حاصل ہوتی ہے. جیسا کہ جہاز فیکٹری.اور کاریں جو برائے   کرایہ ہوں اور جانوروں کے فارم یا پولٹری فارم ایسے آمدنی کے وسائل پر براہ راست زکوۃ واجب نہیں ہے بلکہ ان سے ہونے والی آمدنی پر زکوۃ واجب ہے بشرطیکہ وہ بقدر نصاب ہو.اور اس پراسلامی ایک سال مکمل گذر چکا ہو. اس صورت میں 5ء2 زکوۃ واجب ہوگی- ﺯﻛﺎﺓ اﻟﻌﻤﺎﺭاﺕ ﻭاﻟﻤﺼﺎﻧﻊ ﻭﻧﺤﻮﻫﺎ: اﺗﺠﻪ ﺭﺃﺱ اﻟﻤﺎﻝ ﻓﻲ اﻟﻮﻗﺖ اﻟﺤﺎﺿﺮ ﻟﺘﺸﻐﻴﻠﻪ ﻓﻲ ﻧﻮاﺡ ﻣﻦ اﻻﺳﺘﺜﻤﺎﺭاﺕ ﻏﻴﺮ اﻷﺭﺽ ﻭاﻟﺘﺠﺎﺭﺓ، ﻭﺫﻟﻚ ﻋﻦ ﻃﺮﻳﻖ ﺇﻗﺎﻣﺔ اﻟﻤﺒﺎﻧﻲ ﺃﻭ اﻟﻌﻤﺎﺭاﺕ ﺑﻘﺼﺪ اﻟﻜﺮاء، ﻭاﻟﻤﺼﺎﻧﻊ اﻟﻤﻌﺪﺓ ﻟﻹﻧﺘﺎﺝ، ﻭﻭﺳﺎﺋﻞ اﻟﻨﻘﻞ ﻣﻦ ﻃﺎﺋﺮاﺕ ﻭﺑﻮاﺧﺮ (ﺳﻔﻦ) ﻭﺳﻴﺎﺭاﺕ، ﻭﻣﺰاﺭﻉ اﻷﺑﻘﺎﺭ ﻭاﻟﺪﻭاﺟﻦ ﻭﺗﺸﺘﺮ...