عورت تنہا کتنی دوری تک سفر کر سکتی ہے ؟



  *(سوال نمبر:٢٥)*
عورت تنہا کتنی دوری تک سفر کر سکتی ہے ؟
*الجواب وبالله التوفيق :*
     حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت کو تین دن سے زائد بغیر محرم کے سفر کرنا جائز نہیں ہے (۱)
  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی مسلمان عورت کیلئے ایک دن کی مسافت سفر کرنا بھی حلال نہیں ہے اس کے کہ ایک محرم شخص اس کے ساتھ ہو (۲)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے چار باتیں سنا جو مجھے بہت اچھی لگیں ان میں سے ایک یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو دو دن کی مسافت کا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے سوائے اس کے کہ اسکے خاوند یا اس کا محرم  اسکے ساتھ ہو۔(۳)
   مذکورہ حدیث سے یہ بات واضح ہے کہ عورت کو تنہا سفر کرنا بغیر محرم کے جائز نہیں ہے چاہے وہ سفر کم ہو یا زیادہ کسی بھی صورت میں عورت کو تنہا سفر کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ عورت کو اپنے ہی گاؤں میں یاحدود اقامت کے اندر اطراف و اکناف بازار وغیرہ میں اتنی مسافت پر جا نا جائز  ہے جس پر سفر کا نام صادق نہ آتا ہو۔

 فالحاصل ان كل ما يسمى سفرا تنها عنه المراة بغير زوج أو محرم سواء كان ثلاثة ايّام أو يومين أو يوماً أو بريدا (٤)
وقوله لحرمة سفرها وحدها أي لخبر الصحيحين لا تسافر المرأة يومين إلا ومعها زوجها أو محرم وفي رواية لا تسافر المرأة ثلاثة أيام إلا مع ذي محرم وفي رواية بريدا إلا ومعها محرم وقوله يومين في الرواية الأولى وثلاثة أيام في الرواية الثانية وبريدا في الثالثة ليس قيدا و المراد كل ما يسمى سفرا سواء كان ثلاثة أيام أو يومين أو يوما أو بريدا أو غير ذلك لرواية ابن عباس المطلقة لا تسافر المرأة إلا مع ذي محرم وهذا يتناول جميع ما يسمى سفرا قوله وإن قصر أي السفر وهو غاية لحرمة السفر وحدها قوله أو كانت أي المرأة وهو معطوف على قصر فهو غاية ثانية( ٥)
(١)صحيح مسلم : ١٣٤٣
(٢)صحيح مسلم :١٣٣٩
(٣)صحيح مسلم :١٣٣٨
(٤) شرح مسلم : ٤٦٦/٣
(٥) اعانة الطالبين :٤٤٣/٢
*اجابہ*: مفتی عبدالحسیب الکوثری مولوی شہبازتانبے
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟