کیا نفقہ میں موبائل کے ریچارج کے اخراجات بھی شامل ہے ؟


*(سوال نمبر:88)*
 سوال:
 بیوی کا نفقہ شوہر پر واجب ہے کیا اس نفقہ میں موبائل کے ریچارج کے اخراجات بھی شامل ہے ؟
الجواب وباللہ التوفیق:
جمہور فقہاء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بیوی کا نفقہ شوہر پر طعام( چاول'گوشت'گھی 'کھجور'تیل' دودھ'اور اس کے علاوہ جو عام قوت بلد ) ہے اس کے ساتھ کسوۃ اور نفقہ کی صورت پر مشتمل ہے نیزوہ امورجن کی روزمرہ ضرورت پیش آتی ہے۔ان کے اخراجات بھی  نفقہ میں شامل ہیں۔ البتہ وہ امور جو عارضی طور پر پیش آتے ہیں مثلاً بیماری'  وغیرہ تو ان کی ادویۃ اور ڈاکٹر کی فیس تو شوہر کے نفقہ میں واجب نہیں ہوتی لیکن  اس زمانہ کا عرف یہ ہے کہ اس کے اخراجات بھی شوہر ہی برداشت کرتا ہے لھذافقہی قاعدہ "العادۃ محکمۃ" کے تحت  عرف کااعتبارکرتے ہوئے علاج ومعالجہ اورادویہ کاخرچہ شوہرپرواجب ہے اسی پرقیاس کرتے ہوئے موبائل کا ریچارج شوہر کے نفقہ میں داخل ہوگا اس لئے کہ  موبائل اس زمانہ کی حاجت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی عام ہوچکا ہے لھذا فقهي قاعده "الحاجۃ تنزل منزلۃ الضرورۃ عامۃ کانت او خاصۃ " کے تحت اس کا ریچارج  شوہر ہی کے نفقہ سے اس شرط کے ساتھ شامل ہوگاکہ اس ریچارج کااستعمال بقدرضرورت ہواورجائزکاموں کے لئے ہو۔اگراسراف اورغیرشرعی کاموں میں استعمال ہوتاہوتوشوہرکے لئے ریچارج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

‍ﻭ‍ﻳ‍‍ﺠ‍‍ﺐ‍ ‍ﺃ‍ﺩ‍ﻡ‍ ‍ﻏ‍‍ﺎ‍ﻟ‍‍ﺐ‍ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺒ‍‍ﻠ‍‍ﺪ ‍ﻛ‍‍ﺰ‍ﻳ‍‍ﺖ‍ ‍ﻭ‍ﺳ‍‍ﻤ‍‍ﻦ‍ ‍ﻭ‍ﺟ‍‍ﺒ‍‍ﻦ‍ ‍ﻭ‍ﺗ‍‍ﻤ‍‍ﺮ ‍ﻭ‍ﻳ‍‍ﺨ‍‍ﺘ‍‍ﻠ‍‍ﻒ‍ ‍ﺑ‍‍ﺎ‍ﻟ‍‍ﻔ‍‍ﺼ‍‍ﻮ‍ﻝ‍ ‍ﻭ‍ﻳ‍‍ﻘ‍‍ﺪ‍ﺭ‍ﻩ‍ ‍ﻗ‍‍ﺎ‍ﺽ‍ ‍ﺑ‍‍ﺎ‍ﺟ‍‍ﺘ‍‍ﻬ‍‍ﺎ‍ﺩ‍ﻩ‍ ‍ﻭ‍ﻳ‍‍ﻔ‍‍ﺎ‍ﻭ‍ﺕ‍ ‍
ﺑ‍‍ﻴ‍‍ﻦ‍ ‍ﻣ‍‍ﻮ‍ﺳ‍‍ﺮ ‍ﻭ‍ﻏ‍‍ﻴ‍‍ﺮ‍ﻩ‍ ‍ﻭ‍ﻟ‍‍ﺤ‍‍ﻢ‍ ‍ﻳ‍‍ﻠ‍‍ﻴ‍‍ﻖ‍ ‍ﺑ‍‍ﻴ‍‍ﺴ‍‍ﺎ‍ﺭ‍ﻩ‍ ‍ﻭ‍ﺇ‍ﻋ‍‍ﺴ‍‍ﺎ‍ﺭ‍ﻩ‍ ‍ﻛ‍‍ﻌ‍‍ﺎ‍ﺩ‍ﺓ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺒ‍‍ﻠ‍‍ﺪ(1)

امام جوینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

النفقة طعام يقدر لزوجة وخادمها علي زوج ولغيرهما من اصل وفرع ورقيق وحيوان ما يكفيه(2)

امام ماوردی فرماتے ہیں:

ﻭ‍ﻣ‍‍ﺎ ‍ﻛ‍‍ﺎ‍ﻥ‍ ‍ﻣ‍‍ﻨ‍‍ﻪ‍ ‍ﻟ‍‍ﻠ‍‍ﺪ‍ﻭ‍ﺍﺀ ‍ﻓ‍‍ﻬ‍‍ﻮ ‍ﻋ‍‍ﻠ‍‍ﻰ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺰ‍ﻭ‍ﺟ‍‍ﺔ ‍ﻛ‍‍ﺴ‍‍ﺎ‍ﺋ‍‍ﺮ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺄ‍ﺩ‍ﻭ‍ﻳ‍‍ﺔ, ‍ﻓ‍‍ﺈ‍ﻥ‍ ‍ﻗ‍‍ﻴ‍‍ﻞ‍ ‍ﻓ‍‍ﻬ‍‍ﻲ‍ ‍ﻟ‍‍ﻠ‍‍ﺪ‍ﻭ‍ﺍﺀ ‍ﺃ‍ﺣ‍‍ﻮ‍ﺝ‍ ‍ﻣ‍‍ﻨ‍‍ﻪ‍‍ﺍ ‍ﺇ‍ﻟ‍‍ﻰ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺪ‍ﻫ‍‍ﻦ‍ ‍ﻑ‍‍ﻛ‍‍ﺎ‍ﻥ‍ ‍ﺑ‍‍ﺄ‍ﻥ‍ ‍ﻳ‍‍ﺠ‍‍ﺐ‍ ‍ﻋ‍‍ﻠ‍‍ﻰ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺰ‍ﻭ‍ﺝ‍ ‍ﺃ‍ﺣ‍‍ﻖ‍ ‍ﻗ‍‍ﻴ‍‍ﻞ‍: ‍ﻟ‍‍ﺄ‍ﻥ‍ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺪ‍ﻭ‍ﺍﺀ ‍ﻣ‍‍ﺴ‍‍ﺘ‍‍ﻌ‍‍ﻤ‍‍ﻞ‍ ‍ﻟ‍‍ﺤ‍‍ﻔ‍‍ﻆ‍ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺠ‍‍ﺴ‍‍ﺪ ‍ﻑ‍‍ﻛ‍‍ﺎ‍ﻥ‍ ‍ﻋ‍‍ﻠ‍‍ﻲ‍‍ﻫ‍‍ﺎ, ‍ﻭ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺪ‍ﻫ‍‍ﻦ‍ ‍ﻣ‍‍ﺴ‍‍ﺘ‍‍ﻌ‍‍ﻤ‍‍ﻞ‍ ‍ﻟ‍‍ﻠ‍‍ﺰ‍ﻳ‍‍ﻨ‍‍ﺔ ‍ﻑ‍‍ﻛ‍‍ﺎ‍ﻥ‍ ‍ﻋ‍‍ﻠ‍‍ﻲ‍‍ﻩ‍, ‍ﻟ‍‍ﺄ‍ﻥ‍ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺰ‍ﻳ‍‍ﻨ‍‍ﺔ ‍ﻟ‍‍ﻪ‍ ‍ﻭ‍ﺣ‍‍ﻔ‍‍ﻆ‍ ‍ﺍ‍ﻟ‍‍ﺠ‍‍ﺴ‍‍ﺪ ‍ﻟ‍‍ﻬ‍‍ﺎ(3)

منہاج الطالبین:68/3
نہایۃالمطلب فی درایۃ المذھب:505/11
الحاوی الکبیر:428/11
تحفۃالمحتاج:496/3
النجم الوھاج:230/8
*اجابہ*: مولوی سعودندوی کنڈلور
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan




Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟