مجبوری کی حالت میں بیوی کا ہاتھ لگنے سے کیا وضوء ٹوٹ جائے گا؟


*(سوال :۱۸)*
سوال:
 ایک بوڑھے میاں جو اپنے انتہائی کمزوری کی بناء پر بستر ہی میں پڑے رہتے ہیں اور نماز پڑھنے کے لئے وضوء اپنی بیوی سے کراتے ہیں وضوء کرتے وقت بیوی کا ہاتھ لگ جاتا ہے کیا اس مجبوری میں ضعیف شخص کے لئے کچھ رخصت مل سکتی ہے؟
*جواب*
          اگر کسی شخص کا ہاتھ بغیر حائل کے کسی عورت کے بدن سے لگ جائے تو اصح قول کے مطابق لامس اور ملموس دونوں کا وضوء ٹوٹ جائے گا اور بیوی چونکہ اجنبیہ ہے اس لئے بیوی کا بدن لگنے سے بھی وضوء ٹوٹ جائے گا لیکن شریعت مطہرہ نے مشقت کے وقت ہمیشہ سہولت کے پہلو کا لحاظ کیا ہے اور شوہر چونکہ بوڑھا ہے اور انتہائی کمزوری کی وجہ سے بستر پر ہی رہتا ہے اور اس مسئلہ میں شوہر ملموس ہے اور شوافع میں ایک جماعت مثلا امام رویانی اور امام شاشی کے نزدیک ملموس کا وضوء نہیں ٹوٹتا اسی طرح چھونے والا مرد اگر بوڑھا ہو تو شہوت کا خدشہ نہ ہونے کی وجہ سے علامہ جرجانی اور علامہ محاملی کے نزدیک وضوء نہیں ٹوٹتا تو اس مجبوری میں ضعیف شخص کے لئے کچھ رخصت حاصل ہوگی لہٰذا اس بوڑھے شخص کا وضوء نہیں ٹوٹے گا۔
هَلْ يَنْتَقِضُ وُضُوءُالْمَلْمُوسِ فِيهِ قَوْلَانِ مَشْهُورَانِ قَدْ ذَكَرَ الْمُصَنِّفُ دَلِيلَهُمَا ...وَاخْتُلِفَ فِي الْأَصَحِّ مِنْ الْقَوْلَيْنِ فَصَحَّحَ الرُّويَانِيُّ وَالشَّاشِيُّ فِي طَائِفَةٍ قَلِيلَةٍ عَدَمَ الِانْتِقَاضِ وَصَحَّحَ الْأَكْثَرُونَ الِانْتِقَاضَ(١)
وَأَمَّا الْعَجُوزُ فَالْجُمْهُورُ صَحَّحُوا الِانْتِقَاضَ: وَقَطَعَ بِهِ جَمَاعَةٌ لِأَنَّهَا مَظِنَّةُ الشَّهْوَةِ وَمَحَلٌّ قَابِلٌ فِي الْجُمْلَةِ وَشَذَّ الْجُرْجَانِيُّ فَصَحَّحَ عَدَمَ الِانْتِقَاضِ وَقَطَعَ بِهِ الْمَحَامِلِيُّ فِي الْمُقْنِعِ وَالصَّحِيحُ الِانْتِقَاضُ(٢)
(١ )المجموع ٣٢/١
(٢)المجموع ٣٥/١
*اجابہ* مولوی خالدخان
       ------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟