تصویر والے کپرے پہن کر نماز پرھنے کا کیا مسئلہ ہے کیا ایسے شخص کی نماز ہوگی یا نہیں؟


*(سوال نمبر:63)*
  سوال:
 تصویر والے کپرے پہن کر نماز پرھنے کا کیا مسئلہ ہے کیا ایسے شخص کی نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب :
 حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت  عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک رنگین باریک پردہ تھا جسے انہوں نے اپنے گھر کے ایک طرف پردہ کے لیے لٹکا دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے سامنے سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو۔ کیونکہ اس پر نقش شدہ تصاویر برابر میری نماز میں خلل انداذ ہوتی رہی ہیں (بخاری 374)
فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ ممنوعہ تصاویر والے کپڑے میں نماز پڑھنا مکروہ ہےالبتہ نماز درست ہوجائے گی لیکن نماز کا کامل ثواب نہیں ملے گا اسی طرح اگر نمازی کے سامنے، اوپر، دائیں اور بائیں ممنوعہ تصویر ہو جس کی وجہ سے توجہ بٹ رہی ہوتو اس سے بھی نماز میں کراہت آتی ہے اس لیے نماز پڑھتے وقت اس کا خیال ہو کہ سامنے، اوپر ، دائیں بائیں تصویر نہ ہو اگر ہوتو ہٹادی جائے یا پردہ وغیرہ کے ذریعہ ڈھانپ دی جائے توکراہت باقی نہیں رہے گی۔


ﻭﺃﻣﺎ اﻟﺜﻮﺏ اﻟﺬﻱ ﻓﻴﻪ ﺻﻮﺭ ﺃﻭ ﺻﻠﻴﺐ ﺃﻭ ﻣﺎ ﻳﻠﻬﻲ ﻓﺘﻜﺮﻩ اﻟﺼﻼﺓ ﻓﻴﻪ ﻭﺇﻟﻴﻪ ﻭﻋﻠﻴﻪ ﻟﻠﺤﺪﻳﺚ (المجموع 3/180) 
ﻭﻳﻜﺮﻩ ﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ ﻓﻲ ﺛﻮﺏ ﻓﻴﻪ ﺻﻮﺭﺓ، ﻭﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ ﻋﻠﻴﻪ، ﻭﺇﻟﻴﻪ، ﻭﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ ﺑﺎﻻﺿﻄﺒﺎﻉ، ﻭﺃﻥ ﻳﻐﻄﻲ ﻓﺎﻩ، ﻓﺈﻥ ﺗﺜﺎءﺏ ﻏﻄﺎﻩ ﺑﻴﺪﻩ ﻧﺪﺑﺎ، ﻭﺃﻥ ﻳﺸﺘﻤﻞ اﺷﺘﻤﺎﻝ اﻟﺼﻤﺎء ﺑﺄﻥ ﻳﺠﻠﻞ ﺑﺪﻧﻪ ﺑﺎﻟﺜﻮﺏ ﺛﻢ ﻳﺮﻓﻊ ﻃﺮﻓﻴﻪ ﻋﻠﻰ ﻋﺎﺗﻘﻪ اﻷﻳﺴﺮ، ﻭﺃﻥ ﻳﺸﺘﻤﻞ اﺷﺘﻤﺎﻝ اﻟﻴﻬﻮﺩ ﺑﺄﻥ ﻳﺠﻠﻞ ﺑﺪﻧﻪ ﺑﺎﻟﺜﻮﺏ ﺑﺪﻭﻥ ﺭﻓﻊ ﻃﺮﻓﻴﻪ، ﻭﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ اﻟﺮﺟﻞ ﻣﺘﻠﺜﻤﺎ ﻭاﻟﻤﺮﺃﺓ ﻣﻨﺘﻘﺒﺔ.
( مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المحتاج ، ص ٤٠٠  ) ( البيان فى مذهب الامام الشافعي ، ص ١٢٧  )
 ﻭﻳﻜﺮﻩ ﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ ﻓﻲ ﺛﻮﺏ ﻓﻴﻪ ﺻﻮﺭﺓ ﺃﻭ ﻧﻘﺶ ﻷﻧﻪ ﺭﺑﻤﺎ ﺷﻐﻠﻪ ﻋﻦ ﺻﻼﺗﻪ.   ( إعانة الطالبين على حل الفاظ فتح المعين ، ١٣٥ )
*اجابہ*: مفتی مزمل دیوڑے ۔مفتی مبین پرکار
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟