عورت سجدے کی حالت میں اپنے کہنی اورہاتھ کو زمین پر رکھے گی یا مردوں کی طرح زمین سے الگ رکھے گی؟
*(سوال :16)*
سوال:
عورت سجدے کی حالت میں اپنے کہنی اورہاتھ کو زمین پر رکھے
گی یا مردوں کی طرح زمین سے الگ رکھے گی؟
*جواب :*
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "سجدے میں میانہ روی اختیار کرو اور تم میں سے کوئی
اپنے ہاتھوں کو کتے کی طرح زمین پر نہ بچھائے"(1)
اس حدیث سے
فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ سجدہ میں
کہنی اوربازو کو زمین سے اوپر اٹھانا مرد، عورت اور خنثی سب کے لئے مستحب ہے
(ويرفع مرفقيه عن جنبيه) أي الذكر، ويندب
رفع الساعدين عن الأرض في السجود ولو امرأة وخنثى إلا لنحو طول السجود. (2)
(1)بخاری :822
(2)حاشیتا القلیوبی وعمیرة 452/1
🖌 *اجابہ* مولوی حسنین کھوت
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment