قصر کی نماز کا مسئلہ
سوال نمبر:)*
اگر کوئی شخص سفر میں ہو اور ایسی جگہ پر ٹہرا ہو جو مسافت
قصر پر واقع ہے نیز 8 دنوں تک قیام کا ارادہ ہو تو اس شخص کے لئے نماز ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
*(📜الجواب
وباللہ التوفیق:)*
اگر کوئی شخص مسافت قصر پر
واقع شہر یا گاؤں میں 8 دن قیام کے ارادہ سے
ٹہرا ہوا ہو تواس کے لئے 4 دنوں تک قصر کرنے کی اجازت ہوگی.جب کہ ایسا شخص اقامت کی
نیت نہ کرے بلکہ مطلقا قیام کرے۔اس لئے کہ قصر کی رخصت سفر کی بناء پر ہے اور اقامت کی نیت کے بغیر چاردن سے کم ٹہرنا سفر
کرنے کے مترادف ہے لہذا اقامت کا عزم نہیں پایا گیا اور سفر کی رخصت باقی رہی. البتہ
4 دن ی اس کے بعد وہ خود ہی مقیم ہوجائے گا اور اس کو تمام نمازوں میں اتمام کرنا ہوگا.
*(📙دلائل📙)*
امام الحرمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
إذا سافر إلى بلد تقصر إليه الصلاة، فوصل ذلك البلد، فإن لم
ينو الإقامة فيه فهو مسافر فيه، وله أن يقصر فيه الصلاة. وإن نوى فيه الإقامة صار مقيمًا
فيه بنفس الدخول، فينقطع عنه رخص المسافر(1)
علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
(وَلَوْ نَوَى) الْمُسَافِرُ الْمُسْتَقِلُّ وَلَوْ
مُحَارِبًا (إقَامَةَ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ) تَامَّةٍ بِلَيَالِيِهَا أَوْ نَوَى الْإِقَامَةَ
وَأَطْلَقَ (بِمَوْضِعٍ) عَيَّنَهُ صَالِحٌ لِلْإِقَامَةِ، وَكَذَا غَيْرُ صَالِحٍ
كَمَفَازَةٍ عَلَى الْأَصَحِّ (انْقَطَعَ سَفَرُهُ بِوُصُولِهِ) أَيْ بِوُصُولِ ذَلِكَ
الْمَوْضِعِ، سَوَاءٌ أَكَانَ مَقْصُودُهُ أَمْ فِي طَرِيقِهِ أَوْ نَوَى بِمَوْضِعٍ
وَصَلَ إلَيْهِ إقَامَةَ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ انْقَطَعَ سَفَرُهُ بِالنِّيَّةِ مَعَ
مُكْثِهِ إنْ كَانَ مُسْتَقِلًّا.وَلَوْ أَقَامَ أَرْبَعَةَ أَيَّامٍ بِلَا نِيَّةٍ
انْقَطَعَ سَفَرُهُ بِتَمَامِهَا؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَبَاحَ الْقَصْرَ بِشَرْطِ
الضَّرْبِ فِي الْأَرْضِ، وَالْمُقِيمُ وَالْعَازِمُ عَلَى الْإِقَامَةِ غَيْرُ ضَارِبٍ
فِي الْأَرْضِ،(2)
*والله اعلم بالصواب*
*(📚مراجع📚)*
(1)البیان:417/2
(2)مغنی المحتاج:519/1
(3)تحفۃ المحتاج:376/2
(4)نہایۃ المحتاج:254/2
(5)النجم الوھاج:415/2
*✒️:مفتي صابرانتولے۔مفتی سعودمجاور*
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment