بیت الخلاء(Toilet) میں کونڈی اگر قبلہ کی طرف ہو تو کیا مسئلہ ہے یعنی قبلہ کی طرف رخ(face) کرکے بیٹھنا کیسا ہے؟
*(سوال
نمبر:26 )*
سوال :
بیت الخلاء(Toilet) میں کونڈی اگر قبلہ کی طرف ہو تو کیا مسئلہ ہے یعنی قبلہ کی طرف رخ(face) کرکے بیٹھنا کیسا ہے؟
جواب :
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم قضائے حاجت کے لیے آو تو پاخانہ اور پیشاب
کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ کرکے نہ بیٹھو. (1)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
میں اپنی بہن حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو قضائے حاجت کے لیے بیٹھا دیکھا آپ کا رخ شام کی طرف تھا اور پیٹھ قبلہ
کی طرف. (2)حضرت مروان اصفر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں
نے قبلہ کی طرف اپنی سواری بٹھائی پھر بیٹھ کر اسی کی طرف رخ کرکے پیشاب کرنے لگے تو
میں نے پوچھا اے ابو عبدالرحمن کیا اس سے منع نہیں کیا گیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا
کیوں نہیں، اس سے صرف میدان میں روکا گیا ہے لیکن جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی
ایسی چیز ہو جو تمہارے لیے آڑ ہو تو کوئی حرج نہیں. (3)
فقہاء کرام مذکورہ احادیث کے
درمیان یوں تطبیق دی کہ پیشاب وپاخانہ کے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کی حرمت
صحراء(کھلی فضاء) کے ساتھ خاص ہیں اوربنیان(تعمیر) میں یا صحراء میں کوئی ایسی چیز
ہو جو آڑ بنے تو حرام نہیں ہے لہذا بیت الخلاء(Toilet) میں کونڈی اگر قبلہ کی طرف ہو تو قبلہ رخ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں
ہے البتہ بہتر اور افضل یہ ہے کہ(Toilet) میں یا صحراء میں ایسی جگہ جہاں کوئی چیز آڑ بن رہی ہو اس وقت بھی
قبلہ کا رخ نہ ہو.
------------------------------
والثالث
:أنه لا يجوز استقبالها
ولا استدبارها في الصحارى ويجوز استقبالها واستدبارها
في البنيان وهو مذهب الشافعي. (4)
(ويحرمان) في البناء غير المعد لقضاء الحاجة،(بالصحراء) بدون الساتر المتقدم.....بخلاف
البناء غير المذكور مع الصحراء فيجوز فيه ذلك... أما في المعد لذلك فلا حرمة فيه ولا
كراهة ولا خلاف الأولى. (5)
(1_2)مسلم:264_266
(3)ابوداؤد :11
(4)الحاوي الكبير 151/1
(5)مغني المحتاج71/1
*اجابہ*: مفتی مبین پرکار.مولوی .حسنین کھوت
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment