سری نماز میں جہر کرنے پر سجدہ سہو؟
*(سوال نمبر:36)*
سوال:
اگر کوئی شخص ظہر کی نماز کو سراً کے بجائے جہراً پڑھے توسجدہ
سہو کرنا پڑے گا؟ اور نماز درست ہوگی یانہیں؟
جواب:
اگر کوئی شخص ظہر کی نماز میں قرات بلند آواز سے پڑھے تو
نماز درست ہوجائے گی اور سجدہ سہو بھی سنت نہیں ہے البتہ جان بوجھ کر اور علم ہوتے
ہوئے سری نماز میں بلند آواز سے پڑھنا مکروہ
ہے۔
والدلالة علی ان لاسجود فی الجهروالاسرارروایة ابی قتادة
وانس بن مالک ان رسول الله صلی الله علیہ
وسلم کان یقراء فی الظهرفی الاولیین بفاتحة
الکتاب سورة وفی الاخرتین بفاتحة الکتاب وکان یسمع احیاناللایة والاتین فدل علی ان
الجهرفیمایسرلایوجب سجودالسهو
(الحاوی الکبیر:2/226)
ویکره الجهرفی موضع الاسراروالاسرارفی موضع الجهر
(حاشیة الجرهزی علی المنهج القویم:234)
🖌 *اجابہ*: مفتی تمیم انصاری تملناڈ
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment