ایسا بوڑھا شخص جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے کیا اس کے روزوں کا فدیہ شروع رمضان ہی میں دے سکتے ہیں ؟


  *(سوال نمبر:32)*
 سوال:
ایسا بوڑھا شخص جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہے کیا اس کے روزوں کا فدیہ شروع رمضان ہی میں دے سکتے ہیں ؟
*جواب :*
 رمضان کے فدیہ کو مقدم کرنا  جائز نہیں ہے اس لئے کہ فدیہ واجب نہیں ہوا ہے لہذا  اسے  وقت سے پہلےاداکرنا درست نہیں ہے،اس اعتبارسےاگر کوئی بوڑھا شخص روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا ہو تو اس کے روزوں کا فدیہ شروع رمضان میں نہیں دے سکتے ہیں بلکہ ہر دن کے اعتبار سے دن کے شروع میں فدیہ دے یا دن کے آخر میں یا رمضان کے بعد تک مؤخر کرے،ان صورتوں میں اختیار ہے.
ومنها) لا يجوز للشيخ الهرم والحامل والمريض الذي لا يرجى برؤه تقديم الفدية على رمضان ويجوز بعد طلوع الفجر من يوم رمضان للشيخ عن ذلك اليوم ويجوزقبل الفجر أيضا على لمذهب. (1)
 (سئل) هل يلزم الشيخ الهرم إذا عجز عن الصوم وأخرج الفدية النية أم لا وما كيفيتها وما كيفية إخراج الفدية هل يتعين إخراج فدية كل يوم فيه أو يجوز إخراج فدية جميع رمضان دفعة سواء كان في أوله أو في وسطه أو لا؟
(فأجاب) بأنه تلزمه النية لأن الفدية عبادة مالية كالزكاة والكفارة فينوي بها الفدية لفطره ويتخير في إخراجها بين تأخيرها وبين إخراج فدية كل يوم فيه أو بعد فراغه ولا يجوز تعجيل شيء منها لما فيه من تقديمها على وجوبه لأنه فطرة. (2)
(1)المجموع 161/6
(2)فتاوى الرملي 74/2
🖌 *اجابہ*: مفتی عاقب کوکاٹے۔مفتی حسنین کھوت
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟