مسواک کتنے دنوں تک اور کتنا ختم ہونے تک استعمال کر سکتے ہیں؟
*(سوال نمبر:19)*
سوال :
مسواک کتنے دنوں تک اور کتنا ختم ہونے تک استعمال کر سکتے
ہیں؟
*جواب*
احادیث وغیرہ میں ایسی کوئی حد متعین نہیں ہے کہ مسواک کتنے
دنوں تک اور کتنا ختم ہونے تک استعمال کرنا چاہیے البتہ ایک روایت میں ام المومنین
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"مسواک منہ کی پاکیزگی، رب تعالٰی کی رضا کا ذریعہ ہے (1)اس روایت سے مسواک کے
مقصود و فوائد میں سے ایک فائدہ یعنی منہ کے پاکیزگی کا پتہ چلتا ہے اسی طرح فقہاء
کرام نے مسواک کے فوائد میں لکھا ہے کہ مسواک
کے ذریعہ دانت صاف ہوتے ہیں اور منہ کی بدبو دور ہوتی ہے لہذا جب تک مسواک سے مذکورہ
مقاصد حاصل ہوتے رہیں اس وقت تک مسواک استعمال کریں اوراگرمسواک اس قدر چھوٹا ہوجائےکہ
اس سے دانت صاف کرنا اور مسواک کرنا ممکن نہ ہو تو مناسب ہے کہ مسواک کو تبدیل کرے.
(ومن
سننه السواك) قال في "الطراز" :هي نحو خمسين (فائدة) :السواك مطهرة للفم،
مبيض للأسنان، مطيب للنكهة. (2)
(1)سنن نسائی:5
(2)اسنی المطالب 87/1
🖌 *اجابہ*: مولوی حسنین کھوت
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment