سترویں پارے کا حنفی امام سجدہ نہ کرے تو شافعی نماز کے بعد اس کو ادا کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:143)*
سترویں پارے کا حنفی امام سجدہ نہ کرے تو شافعی نماز کے بعد اس کو ادا کر سکتا ہے؟
*(📜الجواب وباللہ التوفیق:)*
اگر کوئی حنفی امام سترویں پارے کا سجدہ نہ کرے تو شافعی مقتدی کے لیے نماز کے بعد اس کو ادا کرنا سنت ہے، جبکہ فصل کم ہو اگر فاصلہ طویل ہو تو پھر اس کی قضا نہیں کرے گا.لہذاجس رکعت میں یہ آیت سجدہ پڑھی جائے ان دورکعت کے سلام کے بعدسجدہ تلاوت کرلے۔
*نوٹ*
مذکورہ صورت میں شوافع حضرات کاسجدہ تلاوت کسی مسجدمیں نظم صلاۃ میں انتشار کاباعث ہوتوسجدہ تلاوت ترک کیاجائے۔
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
الثانية) يَنْبَغِي أَنْ يَسْجُدَ عَقِبَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ أَوْ اسْتِمَاعِهَا فَإِنْ أَخَّرَ وَقَصُرَ الْفَصْلُ سَجَدَ وَإِنْ طَالَ فَاتَتْ وَهَلْ تُقْضَى فِيهِ قَوْلَانِ حَكَاهُمَا صَاحِبُ التَّقْرِيبِ وَتَابَعُوهُ عَلَيْهِمَا (أَظْهَرُهُمَا) وَبِهِ قَطَعَ الشَّيْخُ أَبُو حَامِدٍ وَالْبَنْدَنِيجِيّ وَالصَّيْدَلَانِيّ وَآخَرُونَ لَا تُقْضَى لِأَنَّهَا تُفْعَلُ لِعَارِضٍ فَأَشْبَهَتْ صَلَاةَ الْكُسُوف(ِ١)
علامہ خطیب شربینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
(فَإِنْ سَجَدَ إمَامُهُ فَتَخَلَّفَ).......... مُقْتَضَى مَا فِي الْمَجْمُوعِ أَنَّهَا بِعُذْرٍ وَيُنْدَبُ لِلْمَأْمُومِ عِنْدَ تَرْكِ الْإِمَامِ قَضَاؤُهُ بَعْدَ السَّلَام(ِ٢)
علامہ دمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وإذا لم يسجد الإمام .. فيحسن من المأموم إذا فرغ قضاء السجود، ولا يتأكد ولا يفعل ذلك في قراءة غير إمامه؛ لأنه لا يشرع له السجود.(٣)
                      *والله اعلم بالصواب*
*(📚مراجع📚)*
١) المجموع.                     ٧١/٤
٢) مغني المحتاج            ٤٤٤/١
٣) النجم الوهاج.           ٢٧٥/٢
* روضة الطالبين.         ٣٢٣/١

*:مفتي خالدخان حسینی ۔مفتی ریاض الرحمن بھٹکلی ندوی*
*نوٹ:ہمارے تمام پوسٹ ذاتی طور پر شیئر کرنے کی  پوری اجازت ہے.*
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟