اگر کسی میت کی نماز جنازہ صرف عورتیں ادا کرے تو کیا مردوں کی طرف سے بھی فرض کفایہ ساقط ہوجائے گا ؟


*(سوال نمبر:91)*
اگر کسی میت کی نماز جنازہ صرف عورتیں ادا کرے تو کیا مردوں کی طرف سے بھی فرض کفایہ ساقط ہوجائے گا ؟
*جواب*
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو نبی کریم صلی الله عليه وسلم کی ازواج مطہرات نے یہ بیغام بھیجا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے جنازے کو مسجد میں سے گذارا جائے تاکہ وہ (عورتیں) ان پر نمازے جنازہ پڑھے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے ایسا ہی کیا۔ لہذا جنازے کو نماز کیلئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے حجرے کے پاس رکھا گیا پھر عورتوں نے ان پر نماز جنازہ پڑھی (1)
اس حدیث کی روشنی میں مردوں کی طرح عورتوں کے لیے بھی نمازجنازہ مشروع ہے۔ البتہ اگر مرد حضرات میت پر موجود ہیں تو صرف عورتوں کے نماز پڑھنے سے فرض کفایہ ساقط نہیں ہوگا، لیکن مرد حضرات موجود نہیں ہیں تو صرف عورتوں کے نماز پڑھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔

چنانچہ علامہ سلیمان بن عمر المعروف بالجمل فرماتے ہیں:

ولا تسقط بالنساء وهناك رجال أما إذا لم يكن غيرهن فتلزمهن وتسقط بفعلهن ولھن تسن الجماعة(2)
   امام نووي رحمه الله فرماتے ہیں :
"ﻭﺃﻣﺎ اﻟﻨﺴﺎء ﻓﺈﻥ ﻛﻦ ﻣﻊ اﻟﺮﺟﺎﻝ ﺻﻠﻴﻦ ﻣﻘﺘﺪﻳﺎﺕ ﺑﺈﻣﺎﻡ اﻟﺮﺟﺎﻝ ﻭﺇﻥ ﺗﻤﺤﻀﻦ ﻗﺎﻝ اﻟﺸﺎﻓﻌﻲ ﻭاﻟﻤﺼﻨﻒ ﻭاﻷﺻﺤﺎﺏ ﺃﺳﺘﺤﺐ ﺃﻥ ﻳﺼﻠﻴﻦ ﻣﻨﻔﺮﺩاﺕ ﻛﻞ ﻭاﺣﺪﺓ ﻭﺣﺪﻫﺎ ﻓﺈﻥ ﺻﻠﺖ ﺑﻬﻦ ﺇﺣﺪاﻫﻦ ﺟﺎﺯ ﻭﻛﺎﻥ ﺧﻼﻑ اﻷﻓﻀﻞ ﻭﻓﻲ ﻫﺬا ﻧﻈﺮ *ﻭﻳﻨﺒﻐﻲ ﺃﻥ ﺗﺴﻦ ﻟﻬﻦ اﻟﺠﻤﺎﻋﺔ ﻛﺠﻤﺎﻋﺘﻬﻦ ﻓﻲ ﻏﻴﺮﻫﺎ ﻭﻗﺪ ﻗﺎﻝ ﺑﻪ ﺟﻤﺎﻋﺔ ﻣﻦ اﻟﺴﻠﻒ ﻣﻨﻬﻢ اﻟﺤﺴﻦ ﺑﻦ ﺻﺎﻟﺢ ﻭﺳﻔﻴﺎﻥ اﻟﺜﻮﺭﻱ ﻭﺃﺣﻤﺪ ﻭﺃﺻﺤﺎﺏ ﺃﺑﻲ ﺣﻨﻴﻔﺔ ﻭﻏيره(3)

(1)مسلم:100
(2)حاشية الجمل:193,194/3
(3) (المجموع : 215/5)

🖌 *اجابہ*: مفتی مزمل دیوڑے۔مفتی عبدالرحیم کیرلوی
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟