کیاصلاة التسبيح جماعت کےساتھ پڑھنا درست ہے ؟


*(سوال نمبر:121)*

سوال
کیاصلاة التسبيح جماعت کےساتھ پڑھنا درست ہے ؟
*جواب*
نوافل کی دو قسمیں ہیں ایک وہ جن میں جماعت مستحب ہے جیسے عیدین، کسوفین اور استسقاء وغیرہ اور دوسری قسم جن میں جماعت مستحب نہیں ہے جیسے سنن راتبہ،چاشت اور نفل مطلق وغیرہ البتہ اگر کوئی ان نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھے تو جائز ہے مکروہ نہیں کہا جائے گا اس لیے کہ عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے  آپ رات کے وقت نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو میں آپ کے بائیں جانب کھڑا ہوا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے دائیں جانب کھڑا کیا.(1)اس حدیث سے پتہ چلا کہ تہجد کی نمازجس میں جماعت مستحب نہیں ہے اس کے باوجوداسے جماعت کے ساتھ پڑھناجائزہے اس اعتبارسے اگر کوئی کبھی  صلاة التسبيح یااورکوئی سنت نماز جماعت کے ساتھ پڑھناچاہے تواجازت ہے ۔

امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

 (الثامنة) قد سبق أن النوافل لا تشرع الجماعة فيها إلا في العيدين والكسوفين والاستسقاء وكذا التراويح والوتر بعدها إذا قلنا بالأصح إن الجماعة فيها أفضل وأما باقي النوافل كالسنن الراتبة مع الفرائض والضحى والنوافل المطلقة فلا تشرع فيها الجماعة أي لا تستحب لكن لو صلاها جماعة جاز ولا يقال إنه مكروه وقد نص الشافعي رحمه الله في مختصري البويطي والربيع على أنه لا بأس بالجماعة في النافلة ودليل جوازها جماعة أحاديث كثيرة في الصحيح منها حديث عتبان ابن مالك رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم " جاءه في بيته بعد ما اشتد النهار ومعه أبو بكر رضي الله عنه فقال النبي صلى الله عليه وسلم أين تحب أن أصلي من بيتك فأشرت إلى المكان الذي أحب أن يصلي فيه فقام وصفنا خلفه ثم سلم وسلمنا حين سلم " رواه البخاري ومسلم.(2)
(1)مسند احمد 2197
(2)المجموع 56/4
*اجابہ*:مفتی خالد خان ۔ مفتی حسنین کھوت۔
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟