اعتکاف کرنے والا کسی میت پرنمازجنازہ پڑھنے کے لئے مسجد سے باہر نکل سکتاہے؟


*(سوال نمبر:44)*
 سوال: اعتکاف کرنے والا کسی میت پرنمازجنازہ پڑھنے کے لئے مسجد سے باہر نکل سکتاہے؟
*جواب*
اگر اعتکاف واجب ہے مثلاً نذر کا اعتکاف تو اس صورت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے مسجد سے باہر نکلنا درست نہیں ہے۔لیکن اگر اعتکاف سنت ہے جیسا رمضان کا اعتکاف تو اس صورت میں اگر مسجد میں ہی نماز جنازہ پڑھنا ممکن ہو تو پھر باہر نہ نکلے لیکن اگر نماز جنازہ مسجد کے باہر ادا کی جارہی ہے تو نکلنے کی گنجائش ہے اس لئے کہ اعتکاف سنت عمل ہے اور نماز جنازہ فرض کفایہ ہے.البتہ سنت اعتکاف میں نماز جنازہ کے لئے باہر نکلنے کی صورت میں اعتکاف باطل ہوگا۔لہذا دوبارہ اندر جاتے وقت اعتکاف کی نیت کے ساتھ اعتکاف کر لینا چاہیے۔

ﻭﺇﻥ ﻋﺮﺿﺖ ﺻﻼﺓ ﺟﻨﺎﺯﺓ، ﻓﺈﻥ ﻛﺎﻥ اﻋﺘﻜﺎﻓﻪ ﺗﻄﻮﻋﺎ.. ﻓﺎﻷﻓﻀﻞ ﺃﻥ ﻳﺨﺮﺝ، ﻭﻳﺼﻠﻲ ﻋﻠﻰ اﻟﺠﻨﺎﺯﺓ؛ ﻷﻧﻬﺎ ﻣﻦ ﻓﺮاﺋﺾ اﻟﻜﻔﺎﻳﺎﺕ، ﻭاﻻﻋﺘﻜﺎﻑ ﺗﻄﻮﻉ، ﻓﻜﺎﻧﺖ ﺃﻭﻟﻰ، ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ اﻋﺘﻜﺎﻓﻪ ﻣﻨﺬﻭﺭا.. ﻟﻢ ﻳﺨﺮﺝ ﻟﺼﻼﺓ اﻟﺠﻨﺎﺯﺓ؛ ﻷﻧﻬﺎ ﺇﻥ ﻟﻢ ﺗﺘﻌﻴﻦ ﻋﻠﻴﻪ.. ﻓﻠﻴﺴﺖ ﺑﻮاﺟﺒﺔ ﻋﻠﻴﻪ، ﻭﺇﻥ ﺗﻌﻴﻨﺖ ﻋﻠﻴﻪ.. ﻗﺎﻝ اﺑﻦ اﻟﺼﺒﺎﻍ: ﻓﻴﻤﻜﻨﻪ ﺃﻥ ﻳﺼﻠﻲ ﻋﻠﻴﻬﺎ ﻓﻲ اﻟﻤﺴﺠﺪ، ﻭﻻ ﺣﺎﺟﺔ ﺑﻪ ﺇﻟﻰ اﻟﺨﺮﻭﺝ، ﻓﺈﻥ ﺧﺮﺝ.. ﺑﻄﻞ اﻋﺘﻜﺎﻓﻪ.(البيان 588)
قال الشافعي في مختصر المزني ولا يعود المعتكف المريض ولا يشهد الجنائز إذا كان اعتكافه واجبا قال أصحابنا إن كان الاعتكاف تطوع وأمكنه الصلاة على الجنازة في المسجد لم يخرج لأنه مستغن عن الخروج وإن لم يمكنه خرج لما ذكره المصنف وهذا لا خلاف فيه وإن كان اعتكافا مندوبا فوجهان (الصحيح) المشهور الذي نص عليه الشافعي وقطع به المصنف والجمهور أنه لا يجوز الخروج لصلاة الجنازة سواء تعينت عليه أم لا
(المجموع:6/505)
ويخرج لصلاة الجنازة وعيادة المريض في اعتكاف التطوع، ولا يخرج في اعتكاف الفرض، فإن خرج في الحالين بطل اعتكافه.
الفقه الإسلامي وأدلته :١٧٦٧/٣
*اجابہ*:مفتی محمد زید پٹھو، مفتی اسجد کردمے ،مفتی محمد اسجد ملپا
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟