روزہ توڑ کر بیوی سے ہمبستری کرنے پر کفارہ لازم ہوگا؟
*(سوال نمبر:39)*
سوال:
اگر کسی نے
روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے سے پہلے روزہ توڑدیاپھرجماع کیاتوکیااس
صورت میں روزہ کی قضاء کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا؟
*جواب:*
روزہ کی حالت میں اگر کوئی شخص جماع کے ذریعہ روزہ توڑدے
تواس پرقضاء کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہے لیکن اگر کوئی کسی اور طریقہ سے روزہ توڑ کر
جماع کرے تواس پر صرف قضاء واجب ہے کفارہ واجب نہیں ہوگا.
ﻭﻣﻦ ﺃﻓﺴﺪ ﺻﻮﻣﻪ ﻓﻲ ﻳﻮﻡ ﻣﻦ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺑﺠﻤﺎﻉ ﺗﺎﻡ ﺃﺛﻢ ﺑﻪ ﻷﺟﻞ
اﻟﺼﻮﻡ ﻟﺰﻣﺘﻪ اﻟﻜﻔﺎﺭﺓ...
ﻭﻗﻮﻟﻨﺎ ﺑﺠﻤﺎﻉ اﺣﺘﺮاﺯا ﻣﻤﻦ ﺃﻓﻄﺮ ﺃﻭﻻ ﺑﻐﻴﺮﻩ ﺛﻢ ﺟﺎﻣﻊ ﻓﺈﻧﻪ
ﻻ ﻛﻔﺎﺭﺓ ﻓﻲ ﺫﻟﻚ
(روض الطالب مع أسنى المطالب : 425،424/1)
🖌 *اجابہ*: مفتی عبدالرحیم کیرالوی
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment