مجنون کی طلاق کا مسئلہ
*(سوال نمبر:117)*
السؤال:
زید کی دماغی حالت ٹھیک نھیں ہے لیکن کبھی حالت ٹھیک ہوجاتی ہے تو اچھی
بات بھی کرتاہے لوگوں کےرشتے کی مناسبت سے عزت سےپیش اتاہے ٹھیک بولتاہے،پھرجب دوسرے
وقت حالت بگڑ جاتی ہے تو ماں باپ بھائی بہن کسی کے رشتے کو نھیں سمجھتاہے انہیں گالیاں
بھی دیتاہے اورکبھی رونے لگتاہے کبھی بے ہوش ہوجاتاہے،،انھیں حالات کے چلتے،زیدنےاپنی
بیوی خالدہ کونام لیکر تین سے زائد مرتبہ طلاق دیا ہے،،اسکے بارے میں شرع کاکیاحکم؟
*جواب*
حدیث میں آتا ہے کہ حضور صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین لوگوں سے قلم اٹھایا گیا (پہلا)سونے والے سے یہاں
تک کہ وہ بیدار ہو جائے (دوسرا)بچے سے یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے (تیسرا)مجنون یعنی
پاگل سے یہاں تک کہ وہ صحیح ہو جائے(1)اور دوسری روایت میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ معتوہ کی طلاق کے علاوہ ہر طلاق واقع ہو جاتی ہے(2)اس دونوں
حدیثوں سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ پاگل آدمی
کی طلاق واقع نہیں ہوگی البتہ وہ آدمی جو کبھی جنون کی کیفیت میں رہتا ہے اور کبھی
صحت کی کیفیت میں رہتاہے تو اس آدمی کی طلاق حالت جنون میں ہوتو واقع نہیں ہو گی اور
حالت صحت میں ہوتو واقع ہو جائے گیا اور مذکورہ مسئلہ میں مجنون سے پوچھا جائےگا کہ
آپ نے طلاق دیئے تھے؟ مجنون شخص نے جواب میں اگر یہ کہا کہ میں نے جنون کی حالت میں
کیا کہا مجھے نہیں معلوم یا میں نے طلاق نہیں کہا، نیز مقامی لوگ اور اس کے گھر والے
اس کی سابقہ جنونی کیفیت کی تصدیق کرتے ہیں اور بوقت طلاق موقعہ پر موجود لوگ بھی اس
بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اس نے جنونی کیفیت میں طلاق دیا ہے تو ایسے مجنون و معتوہ
کی طلاق کے وقوع کا حکم نہیں ہوگا ورنہ اس مجنون کی طلاق واقع ہو جائے گی.
چنانچہ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ
النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَغَيْرِهِمْ : أَنَّ طَلَاقَ الْمَعْتُوهِ
الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ لَا يَجُوزُ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَعْتُوهًا يُفِيقُ
الْأَحْيَانَ فَيُطَلِّقُ فِي حَالِ إِفَاقَتِهِ.(3)
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
وكذالك المجنون يجن ويفيق فإذا طلق في حال جنونه لم يلزمه
وإذا طلق في حال إفاقته لزمه(4)
(1)سنن ابي داود 4403
(2)سنن ترمذي 1191
(3)سنن ترمذي 1191
(4)المجموع
18/ 191
★كتاب
الام 5/ 235
★الموسوعة
الكويتية 29/ 15
*اجابہ*:مفتی
عرفان کولپیکر ۔مولوی زیدمنی پور
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment