حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟
*(سوال نمبر:49)*
سوال:
اگر حاجی یا عمرہ کرنے والا رکن کی ادائیگی کے لئے مکمل
سرمنڈانے کے بجائے صرف سرکے بال باریک کرلے تورکن اداہوگایانہیں؟
*جواب*
حج یا عمرہ کے ارکان میں سے ایک رکن حلق یا سر کے بال باریک
کرناہے۔البتہ افضل یہ ہے کہ پورے سر کے بال منڈائے لیکن اگر کوئی شخص پورے بال منڈانے
کے بجائے صرف سر کے بال باریک کرے تو رکن ادا
ہوگا اور وہ احرام سے حلال ہوگا۔
ـ. ﻭﺇﻥ ﺃﺭاﺩ اﻟﺘﻘﺼﻴﺮ.. ﻓﺎﻟﻤﺴﺘﺤﺐ: ﺃﻥ ﻳﻘﺼﺮ ﻣﻦ ﺟﻤﻴﻊ ﺷﻌﺮ
ﺭﺃﺳﻪ ﻛﺎﻟﺤﻠﻖ، ﻭﺇﻥ اﻗﺘﺼﺮ ﻋﻠﻰ ﺣﻠﻖ ﺛﻼﺙ ﺷﻌﺮاﺕ ﺃﻭ ﺗﻘﺼﻴﺮﻫﺎ.. ﺃﺟﺰﺃﻩ. (البیان
/4/340)
ﻗﺎﻝ ﺃﺻﺤﺎﺑﻨﺎ ﻭﻟﻴﺲ ﻷﻗﻞ
اﻟﻤﺠﺰﺉ ﻣﻦ اﻟﺘﻘﺼﻴﺮ ﺣﺪ ﺑﻞ ﻳﺠﺰﻯ ﻣﻨﻪ ﺃﻗﻞ ﺟﺰء ﻣﻨﻪ ﻷﻧﻪ ﻳﺴﻤﻰ ﺗﻘﺼﻴﺮا ﻭﻳﺴﺘﺤﺐ ﺃﻥ ﻻ ﻳﻨﻘﺺ ﻋﻠﻰ
ﻗﺪﺭ ﺃﻧﻤﻠﺔ ﻭاﻟﻠﻪ ﺃﻋﻠﻢ. (المجموع شرح المهذب:8/208)
🖌 *اجابہ*: مفتی محسن واڑیکر
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment