مسجد میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا کیسا ہے


*(سوال نمبر:123)*
سوال:
مسجد میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا کیسا ہے؟جبکہ بعض لوگ نماز اور دیگر اذکار و عبادات میں مصروف رہتے ہیں.
*جواب*:
مسجد میں داخل ہونے کے بعد سلام کرنا مکروہ ہے اس لۓ کہ لوگ دوسرے کاموں میں مشغول رہتے ہیں لہذا جواب کی دینے کا مکلف بناکر انہیں مزید  مشغول کرنا درست نہیں اس لئے کہ فقہی قاعدہ ہے"المشغول لا یشغل" البتہ اگر کوئی سلام کرے تو غیر نمازی کے لئے جواب دینا واجب ہے اور نمازی کے لئے صحیح قول کے مطابق جواب دینا واجب نہیں خواہ نماز سے فراغت کے بعد ہی کیوں نہ ہو البتہ اگر نمازی اشارۃ نماز مین جواب دے تو نماز درست ہوگی .

چنانچہ علامہ دمیاطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

ويكره للداخل السلام، وإن لم يأخذ لنفسه مكانا، لاشتغال المسلم عليهم، فإن سلم لزمهم الرد،(2)
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

أَمَّا الْمُصَلِّي قَالَ الْغَزَالِيُّ لَا يُسَلَّمُ عَلَيْهِ وَقَالَ الْمُتَوَلِّي وَالْجُمْهُورُ لَا مَنْعَ مِنْ السَّلَامِ عَلَيْهِ لَكِنْ لَا يَسْتَحِقَّ جَوَابًا لَا فِي الْحَالِ وَلَا بَعْدَ الْفَرَاغِ مِنْ الصَّلَاةِ لَا بِاللَّفْظِ وَلَا بِالْإِشَارَةِ وَيُسْتَحَبُّ أَنْ يَرُدَّ فِي الصَّلَاةِ بِالْإِشَارَةِ نَصَّ عَلَيْهِ الشَّافِعِيُّ فِي الْقَدِيمِ(3)
(1)الاشباہ والنظائر:151
(2)اعانۃ الطالبین:100/2
(3)المجموع:610/4
 
🖌 *اجابہ*:مفتی خالدخان ۔ مفتی سعود مجاور۔
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟