کھاناکھاتے وقت کوئی دانہ یاکوئی چیززمین پرگرجائے تواسے اٹھاکر کھانے کاکیاحکم ہے۔نیزکھانے کے بعد انگلیاں صاف کرنے کاکیاحکم ہے؟
*(سوال نمبر:47)*
سوال:
کھاناکھاتے وقت کوئی دانہ یاکوئی چیززمین پرگرجائے تواسے
اٹھاکر کھانے کاکیاحکم ہے۔نیزکھانے کے بعد انگلیاں صاف کرنے کاکیاحکم ہے؟
*جواب*
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشادفرمایاجب تم میں سے کسی کالقمہ گرجاے تواسے اٹھائے اگراسے کچھ گندگی لگی
ہوتوصاف کرکے کھائے اور کھانے کے بعد انگلیاں صاف کرے اور شیطان کے لئے کچھ نہ چھوڑے
پتہ نہیں کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔اس حدیث کی بناء پر گرے ہوئے کھانے کواٹھاکرکھانااورکھانے
کے بعد انگلیاں صاف کرناسنت ہے۔
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَأْخُذْهَا
فَلْيُمِطْ مَا كَانَ بِهَا مِنْ أَذًى، وَلْيَأْكُلْهَا،
وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ، وَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ، حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ ؛
فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَكَةُ ".
*(صحيح مسلم :ر 2033)*
وقال الخطيب الشربيني رحمه الله :
"ﻭﻳﺴﻦ ﻟﻌﻖ اﻹﻧﺎء ﻭاﻷﺻﺎﺑﻊ، *ﻭﺃﻛﻞ ﺳﺎﻗﻂ ﻟﻢ ﻳﺘﻨﺠﺲ*"
(مغني المحتاج: 411/4)
🖌 *اجابہ*: مفتی عبدالرحیم کیرلوی
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment