لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟


*(سوال نمبر:113)*
سوال...ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ عورت کی شرمگاہ سے ایک مادہ خارج ہوتاہے سفید رنگ کا " لیکوریا" کی بیماری کی وجہ سے تو کیا اسکے خارج ہونے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے؟؟
*جواب*
مرض کی وجہ سے نکلنے والا سفید مادہ ناپاک ہو تا ہے اور اس کے نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔البتہ اس مرض کی اتنی کثرت ہوجائے کہ کسی نماز کا پورا وقت اس طرح گذر جائے کہ فرض نماز بھی پڑھنے کا موقع نہ مل پائے تو یہ عورت معذور کے حکم میں ہوگی لھذا وہ عورت وضو سے پہلے اپنی اگلی شرمگاہ کو دھوکر اس جگہ کپاس یا کپڑے کا ٹکڑا رکھدے تاکہ نجاست رکے اور کم ہوجائے اگراس سے سفید مادہ رکے تو کا فی ہے ورنہ ایک کپڑے کے کنارے کو کمر میں باندھکر دوسرے کنارےکو لنگوٹ کی طرح کس کر باندھے۔ مذکورہ احتیاطی تدابیرنمازکاوقت ہونے کے بعد وضو سے پہلےکرے ۔اس کے بعدوضو کرکے فورانمازاداکرے۔اسی طرح ہرنمازکے لئے اس ساری تفصیل پرعمل کرناضروری ہے۔

قال ابن حجر المكي رحمه الله
(وَرُطُوبَةُ الْفَرْجِ) أَيْ الْقُبُلِ وَهُوَ مَاءٌ أَبْيَضُ مُتَرَدِّدٌبَيْنَ الْمَذْيِ وَالْعَرَقِ يَخْرُجُ مِنْ بَاطِنِ الْفَرْجِ الَّذِي لَا يَجِبُ غَسْلُهُ بِخِلَافِ مَا يَخْرُجُ مِمَّا يَجِبُ غَسْلُهُ فَإِنَّهُ طَاهِرٌ قَطْعًا وَمِنْ وَرَاءِ بَاطِنِ الْفَرْجِ فَإِنَّهُ نَجِسٌ قَطْعًا كَكُلِّ خَارِجٍ مِنْ الْبَاطِنِ(1)

قال باعشن رحمه الله
الاول من الاربعة خروج الخارج يقينا من احد السبيلين اي من القبل والدبر من حي واضح ......وريح ولو من قبل ودم باسور داخل الدبر ورطوبة فرج انثي خرجت الي مايجب غسله(2)  

قال سليمان جمل رحمه الله
(فَيَجِبُ أَنْ تَغْسِلَ مُسْتَحَاضَةٌ فَرْجَهَا فَتَحْشُوهُ) بِنَحْوِ قُطْنَةٍ (فَتَعْصِبُهُ) بِأَنْ تَشُدَّهُ بَعْدَ حَشْوِهِ بِذَلِكَ بِخِرْقَةٍ مَشْقُوقَةِ الطَّرَفَيْنِ تُخْرِجُ أَحَدَهُمَا أَمَامَهَا وَالْآخَرَ وَرَاءَهَا وَتَرْبِطُهُمَا بِخِرْقَةٍ تَشُدُّ بِهَا وَسَطَهَا كَالتِّكَّةِ (بِشَرْطِهِمَا) أَيْ الْحَشْوِ وَالْعَصْبِ أَيْ بِشَرْطِ وُجُوبِهِمَا بِأَنْ احْتَاجَتْهَا وَلَنْ تَتَأَذَّ بِهِمَا وَلَمْ تَكُنْ فِي الْحَشْوِ صَائِمَةً وَإِلَّا فَلَا يَجِبُ بَلْ يَجِبُ عَلَى الصَّائِمَةِ تَرْكُ الْحَشْوِ نَهَارًا وَلَوْ خَرَجَ الدَّمُ بَعْدَ الْعَصْبِ لِكَثْرَتِهِ لَمْ يَضُرَّ أَوْ لِتَقْصِيرِهَا فِيهِ ضَرَّ (فَتَتَطَهَّرُ) بِأَنْ تَتَوَضَّأَ أَوْ تَتَيَمَّمَ وَتَفْعَلَ جَمِيعَ مَا ذُكِرَ (لِكُلِّ فَرْضٍ)  (3)

(1)تحفة المحتاج  مع حاشيتيه  1/  301.300
(2)بشري الكريم     1/  72.71
(3)حاشية الجمل    1/  244.243
حاشية البجيرمي علي الخطيب  1/  343.342
فتح الوهاب بشرح منهج الطلاب  1/   32
🖌 *اجابہ*:مفتی سیف الدین مدراسی۔مولوی زیدمنی پور
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟