گھر میں عورت جمعہ کے دن کون سی نماز کتنی رکعت پڑھے گے؟


*(سوال نمبر:29)*
 *سوال:*
گھر میں عورت جمعہ کے دن کون سی نماز کتنی رکعت پڑھے گے؟
جواب:
       نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں کے : غلام ،عورت، نابالغ بچہ اور بیمارکے۔ (سنن ابی داود ۔ 1067)
مذکورہ روایت سے پتہ چلا کہ عورت پر جمعہ کی نماز واجب نہیں ہے ۔اور فقہائے کرام نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ جن پر جمعہ لازم نہیں ہے ان کے لئے ظہر کی نماز پڑھنا درست ہے (یعنی وہ ظہر کی نماز پڑھیں گے) مثلاً بچہ، عورت، غلام وغیرہ۔ لھذا معلوم ہوا کہ عورت جمعہ کے دن اپنے گھر میں ظہر کی چار رکعت نماز پڑھے گی۔

صلاة الجمعة : إنما تتعين على كل مكلف حر ،ذكر ،مقيم ........ ولا على عبد وامرأة........
ومن لا جمعة عليهم تسن الجماعة فى ظهرهم في الأصح.  ويخفونها ان خفي عذرهم.  ويندب لمن أمكن زوال عذره تأخير ظهره إلى اليأس من الجمعة ولغيره كالمرأة والزمن تعجيلها.   (مغني المحتاج ۔ ١/ ٤٧٢ ۔٤٧٦)
🖌 *اجابہ*: مفتی اطہرحدادی. مولوی اسماعیل مہالدار
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟