کیا تیسری یا چوتھی رکعت میں ضمی سورہ پڑھنے پر سجدہ سہو کرنا ہوگا؟


*(سوال نمبر:57)*

 سوال:

اگر کوئی شخص چاہے منفرد ہو یا امام بھول کر تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ پڑھ لے تو سجدہ سھو کرناہے یانہیں؟

*جواب*
تین اورچاررکعتی نمازمیں ابتدائی دورکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت پڑھنا الافاق مسنون ہے۔البتہ تیسری اورچوتھی رکعت میں سورت پڑھنے کے بارے میں مفتی بہ قول سنت نہ ہونے کاہے البتہ کوئی پڑھ لے تو جائز ہے اس لئے کہ بسااوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بیان جوازکے لئے پڑھنا ثابت ہے لہذاگرکوئی تیسری یا چوتھی رکعت کے قیام میں کوئی سورت پڑھ لے توسجدہ سہو سنت نہیں ہے اس لئے کہ سجدہ سہو کے اسباب میں یہ صورت داخل نہیں ہے۔ہاں اگرسورت کواس کے محل سے منتقل کرکے سجدہ ۔رکوع یاتشہدمیں پڑھ لے توسجدہ سہوکرناسنت ہے۔


*  وَقَوْلُهُ سَمِعْنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا أَيْ فِي نَادِرٍ مِنْ الْأَوْقَاتِ وَهَذَا مَحْمُولٌ عَلَى أَنَّهُ لِغَلَبَةِ الِاسْتِغْرَاقِ فِي التَّدَبُّرِ يَحْصُلُ الْجَهْرُ بِالْآيَةِ مِنْ غَيْرِ قَصْدٍ أَوْ أَنَّهُ فَعَلَهُ لِبَيَانِ جَوَازِ الْجَهْرِ وَأَنَّهُ لا تبطل الصلاة ولا يقضي سُجُودَ سَهْوٍ أَوْ لِيُعْلِمَهُمْ أَنَّهُ يَقْرَأُ أَوْ أَنَّهُ يَقْرَأُ السُّورَةَ الْفُلَانِية(المجموع 3/386)

أَمَّا الْأَحْكَامُ فَهَلْ يُسَنُّ قِرَاءَةُ السُّورَةِ فِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ فِيهِ قَوْلَانِ مَشْهُورَانِ (أَحَدُهُمَا) وَهُوَ قَوْلُهُ فِي الْقَدِيمِ لَا يُسْتَحَبُّ قَالَ الْقَاضِي أَبُو الطَّيِّبِ وَنَقَلَهُ الْبُوَيْطِيُّ وَالْمُزَنِيُّ عَنْ الشَّافِعِيِّ
(وَالثَّانِي) يُسْتَحَبُّ وَهُوَ نَصُّهُ فِي الْأُمِّ وَنَقَلَهُ الشَّيْخُ أَبُو حَامِدٍ وَصَاحِبُ الْحَاوِي عَنْ الْإِمْلَاءِ أَيْضًا وَاخْتَلَفَ الْأَصْحَابُ فِي الْأَصَحِّ مِنْهُمَا فَقَالَ أَكْثَرُ الْعِرَاقِيِّينَ الاصح الاستحباب ممن صحه الشَّيْخُ أَبُو حَامِدٍ وَالْمَحَامِلِيُّ وَصَاحِبُ الْعُدَّةِ وَالشَّيْخُ نَصْرُ الْمَقْدِسِيُّ وَالشَّاشِيُّ وَصَحَّحَتْ طَائِفَةٌ عَدَمَ الِاسْتِحْبَابِ وَهُوَ الْأَصَحُّ وَبِهِ أَفْتَى الْأَكْثَرُونَ  (المجموع 386 /387)
*إلا إن قرأ* الفاتحة أو السورة *في غير محل للقراءة [كالركوع]* وجلوس التشهد.......... *فيسجد لذلك* وإن لم يبطل عمده...... *سواء فعله سهوا أو عمدا* (بشرى الكريم 237)
وقضية كلام المصنف أن التسبيح ونحوه من كل مندوب قولي مختص بمحل لا يسجد لنقله إلى غير محله واعتمده بعضهم لکن اعتمدہ الاسنوی وغیرہ انہ لافرق. (المنهاج القويم: ١٣٠)
*اجابہ*: مفتی خالدخان۔مفتی امین صحیح بولے
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*   
 زیر نگرانی 
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* 
          مرتب 
*
مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan


Comments

Popular posts from this blog

اگر کسی شخص کی فجر سے پہلے کی سنت نماز چھوٹ جائے تو اسے کب پڑھنا چاہئے؟

حج یا عمرہ کرنے والا صرف بال کٹائے حلق نہ کرائے تو کیا رکن ادا ہوگا؟

لیکوریا سے خارج ہونے والے سفید مادہ سے وضو ٹوٹتا ہے کیا؟