امام کی تیسری یا چوتھی رکعت میں ملنے والے کے لئے سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے کا مسئلہ
*(سوال
نمبر:64)*
سوال:
اگرکسی نے چار رکعتی نماز میں امام کوتیسری رکعت کو پایا تو تیسری
چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھے گا؟نیزاگرتیسری چوتھی رکعت میں موقع نہ ملے تو وہ اپنی
باقی نمازمیں سورت پڑھے گایانہیں؟
*جواب*
امام کی تیسری رکعت میں ملنے والے شخص کے لئے تیسری اورچوتھی رکعت میں اگرسورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے کاموقع ملے تو پڑھ لے ورنہ جب وہ امام کی سلام کے بعد بقیہ
رکعت کوپورا کرے گا اس وقت ان دورکعت میں سورت پڑھ لے تاکہ اس کی نماز مسنون سورت سے خالی نہ رہے۔
(قَرَأَ)
سُورَةً؛ إذْ لَا مَعْنَى لِسُكُوتِهِ وَتَعْبِيرِي بِذَلِكَ أَوْلَى مِنْ قَوْلِهِ
فَإِنْ بَعُدَ أَوْ كَانَتْ سِرِّيَّةً قَرَأَ (فَإِنْ سَبَقَ بِهِمَا) أَيْ بِالْأُولَيَيْنِ
مِنْ صَلَاةِ إمَامِهِ بِأَنْ لَمْ يُدْرِكْهُمَا مَعَهُ (قَرَأَهَا) فِي بَاقِي صَلَاتِهِ
إذَا تَدَارَكَهُ وَلَمْ يَكُنْ قَرَأَهَا فِيمَا أَدْرَكَهُ وَلَا سَقَطَتْ عَنْهُ
لِكَوْنِهِ مَسْبُوقًا لِئَلَّا تَخْلُوَ صَلَاتُهُ عَنْ السُّورَةِ بِلَا عُذْرٍ
شرح المنهج مع حاشیة الجمل:1/357
*اجابہ*: مفتی فوادپٹیل صاحب
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment