سخت سردی میں تیمم کرنا
سخت سردی میں تیمم کرنا
سوال نمبر(۳)
*سوال*:
ہمارے یہاں یوکے میں اس وقت برف باری ہو رہی ہے اور سخت سردی جو ناقابل برداشت ہے تو ایسی صورت میں تیمم کی گنجائش ہے؟
(سوال بذریعہ مولاناداودہرنیکر یو-کے)
*جواب* :
حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ ذات السلاسل کی ایک ٹھنڈی رات میں مجھے احتلام ہوا اور مجھے ڈر لگا کہ اگر میں نے غسل کرلیا تو میں مر جاؤں گا چنانچہ میں نے تیمم کر کے اپنے ساتھیوں کو فجر کی نماز پڑھائی تو لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا :عمرو! تم نے جنابت کی حالت میں اپنے ساتھیوں کو فجر کی نماز پڑھائی؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل نہ کرنے کا سبب بتلایا اور کہا :میں نے اللہ کا یہ فرمان سنا - کہ تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تم پر رحم کرنے والا ہے- یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے اور کچھ نہیں کہا. (1)
مذکورہ حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا کہ شدید ٹھنڈی کے وقت تیمم کرنا جائز ہے.جبکہ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے خطرہ ہو اور پانی گرم کرنے پر قدرت نہ ہو لہذا جس بھی علاقے میں برفباری وغیرہ کی وجہ سے سخت ٹھنڈی ہو جو ناقابل برداشت ہو تو تیمم کرنا جائز۔ البتہ اپنے گھریا مقام پرپانی گرم کرنے پرقدرت نہ ہونے کی صورت میں تیمم سے پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ کرنا ہوگا کیونکہ اقامت کی حالت میں پانی کے گرم کرنے پر عموماً قدرت ہوتی ہے اور سفر میں پڑی ہوئی نمازوں کا اعادہ نہیں ہے۔
علامہ ماوردیؒ فرماتے ہیں
فأما إذا خاف من استعمال الماء التلف لشدة البرد لا للمرض فإن كان قادراً على إسخان الماء لم يجز أن يتيمم، لأنه يقدر بعد إسخان الماء أن يستعمله، وإن لم يقدر على ذلك جاز أن يتيمم لحراسة نفسه فإذا تقرر بهذا الحديث جواز التيمم في شدة البرد إذا خاف التلف من استعمال الماء فتيمم وصلى انتقل الكلام إلى وجوب الإعادة، وذلك يختلف باختلاف حاله فإن كان في حضر فعليه الإعادة؛ لأن تعذر إسخان الماء في الحضر نادر. (2)
(1)ابوداؤد:334
(2)الحاوي الكبير 272/1
اجابہ: مفتی مبین پرکار.مولوی حسنین کھوت
آوڈیو:
-------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن* زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
آوڈیو:
-------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن* زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی* مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment