پیشاب کی تھیلی لگی ہوئی ہو تو نماز کا طریقہ کیا ہوگا؟
سوال:) ۱۰(
سوال :
اگر کسی شخص کو پیشاب
کی تھیلی لگائ گئ ہو تو اس کی پیشاب کا کیا حکم ہے اور نماز کا طریقہ کیا ہوگا؟
جواب:
اگر کسی شخص کو پیشاب کی تھیلی
لگائ گئ ہو تونماز کےلئے اس تھیلی کونکالنا ضروري ہے. اس لئے کہ تھیلی ہوتے ہوے نماز
درست نہیں ہوگی کیونکہ ایسے شخص کو حامل نجس (نجاست اٹھانے والا) قرار دیا جاے گا.
لیکن اگر تھیلی مکمل طور پر ہر نماز کے لیے بار بار نکالنے میں دشواری ہو تو کم از
کم پائپ کے علاوہ تھیلی کا وہ حصہ جس میں پیشاب جمع ہوتی ہے اس کو الگ کیا جائے یا
اس کو نکال کر پیشاب پھینک دی جائے اور دھوکر دوبارہ جوڑ دی جائے. لیکن اگر یہ دشوار
ہو تو پھر ایسے شخص کو سلس البول کے قائم مقام قرار دیا جائے گا. کہ اس حالت میں وہ
نماز ادا کرے گا اوراس نجاست کو معفوعنھا قرار دیا جائے گا. اور اسکے نماز کا طریقہ
یہ ہوگا کہ وقت کے داخل ہوتے ہی وضو کر کے فوراً نماز ادا کرے گا-
حُكْمُ سَلِسِ
الْبَوْلِ وَسَلِسِ الْمَذْيِ حُكْمُ الْمُسْتَحَاضَةِ فِي وُجُوبِ غَسْلِ النَّجَاسَةِ
وَحَشْوِ رَأْسِ الذَّكَرِ وَالشَّدِّ بِخِرْقَةٍ وَالْوُضُوءِ لِكُلِّ فَرِيضَةٍ وَالْمُبَادَرَةِ
بِالْفَرِيضَةِ بَعْدَ الْوُضُوءِ.....اما مَنْ اسْتَطْلَقَ سَبِيلَهُ فَدَامَ خُرُوجُ
الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالرِّيحِ مِنْهُ فَحُكْمُهُ حُكْمُ الْمُسْتَحَاضَةِ فِي
كُلِّ مَا ذَكَرْنَاهُ(١)
يخرج منك من الغائط إلى الكيس قليلا أو كثيرا، ويجب عليك
الوضوء لكل صلاة كمن به سلسل البول وكالمستحاضة، ويعفى عنك بالنسبة لحملك الكيس في
الصلاة وبه نجاسة وعن خروج البراز منك إلى الكيس وأنت في الصلاة،(٢)
وَلَا) تَصِحُّ
صَلَاةُ نَحْوِ (قَابِضٍ) كَشَادٍّ بِنَحْوِ يَدِهِ (طَرَفَ شَيْءٍ) كَحَبْلٍ طَرَفُهُ
الْآخَرُ نَجَسٌ أَوْ مَوْضُوعٌ (عَلَى نَجَسٍ إنْ تَحَرَّكَ) مَا ذُكِرَ بِحَرَكَتِهِ
(وَكَذَا إنْلَمْ يَتَحَرَّكْ) بِهَا (فِي الْأَصَحِّ) لِأَنَّهُ حَامِلٌ لِمُتَّصِلٍ
بِنَجَاسَةٍ فِي الْمَسَائِلِ الْمَذْكُورَةِ، فَكَأَنَّهُ حَامِلٌ لَهَا، وَالثَّانِي
تَصِحُّ؛ لِأَنَّ الطَّرَفَ الْمُلَاقِيَ لِلنَّجَاسَةِ لَيْسَ مَحْمُولًا لَهُ،(٣)
)١(المجموع ٥٠٠/٢
)٢)(فتاوى اللجنة الدائمه
٤١٣/٥
)٣(مغني المحتاج٣٢٤/١
🖌
اجابہ: مولوی اسجدملپا.مولوی حمزہ کھوت
------------------------------------
*منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
*مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
*مفتی فیاض محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan
Comments
Post a Comment